رسائی کے لنکس

لاہور: مکان میں آگ لگنے سے چھ بچے ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں میں تین بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے بارہ سال تک بتائی جاتی ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چھ بچے ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ ہفتہ کو دیر گئے لاہور شہر کے شمال میں واقع کوٹ خواجہ سعید کے علاقے میں پیش آیا۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق بچے کمرے میں سو رہے تھے کہ بجلی کے نظام میں خرابی (شارٹ سرکٹ) سے وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے بچوں میں تین بھائی اور تین بہنیں شامل ہیں جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے بارہ سال تک بتائی جاتی ہیں۔

ان بچوں کی نمازجنازہ اتوار کو ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی۔

صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بچوں کے والدین کے نام تعزیتی پیغام میں اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس واقعے میں غفلت کے مرتک افراد کے خلاف کارروائی کریں کیونکہ بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی کے بعد یہاں آگ بجھانے والا عملہ تاخیر سے پہنچا تھا۔

XS
SM
MD
LG