رسائی کے لنکس

لاہور: ریل گاڑیوں کے تصادم سے دوہلاک


لاہور: ریل گاڑیوں کے تصادم سے دوہلاک

لاہور: ریل گاڑیوں کے تصادم سے دوہلاک

لاہور میں منگل کی صبح دو ریل گاڑیوں میں تصادم سے کم از کم دو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں ریلوے کاایک اہلکار بھی شامل ہے ۔

ریلوے حکام کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سبزی منڈی کے قریب سیالکوٹ سے لاہور آنے والی بابو ٹرین کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی خیبر میل اس سے ٹکر ا گئی ۔ خیبر میل پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب بابو ٹرین کو اس وقت اچانک روکنا پڑا جب پٹڑی پر ایک بچہ آگیا۔ اس دوران
خیبر میل اس سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG