رسائی کے لنکس

لیک اونٹاریو شوٹنگ: دو فائر فائٹرز ہلاک، دو زخمی


Scene of fire in Webster, New York State where four firefighters were shot Dec. 24, 2012.
Scene of fire in Webster, New York State where four firefighters were shot Dec. 24, 2012.

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لیک اونٹاریو کے ساحل کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر آگ بجھانے والا عملہ وہاں پہنچا۔ یہ مقام نیویارک سٹی سے شمال مغرب کی طرف 540کلومیٹر دور واقع ہے

مار دھاڑ کی کارروائی میں اسلحے کےاستعمال کی ایک اور مثال پیر کے روز تب سامنے آئی جب شوٹنگ کے ایک مزید واقع میں دو رضاکار فائر فائٹرز ہلاک ہوئے۔

اِس سے قبل، اِسی ماہ ایک پرائمری اسکول میں گولی چلنے کےایک المناک واقع کےباعث پہلے ہی پوری قوم صدمے کی حالت میں ہے۔

اِس نئے واقع میں مزید دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لیک اونٹاریو کے ساحل کے قریب ایک گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پر آگ بجھانے والا عملہ وہاں پہنچا۔ یہ مقام نیویارک سٹی سے شمال مغرب کی طرف 540 کلومیٹر دور واقع ہے۔

اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اخباری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسلح شخص بھی ہلاک ہوا۔

گولیاں چلنے کے بعد کچھ دیر تک آگ بجھانے کے کام میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں شعلوں نے آس پاس کےمتعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے کے دیگر گھروں کو خالی کرالیا، اور واقع کی تفتیش کا کام جاری ہے۔

دس روز قبل کنیٹی کٹ کے اسکول میں ہونے والی شوٹنگ کے نتیجے میں چھ افراد اور 6اور 7برس عمر کے20 بچے ہلاک ہوگئےتھے، اور اب یہ گولی چلنے کا ایک اور واقعہ ہے۔ سینڈی ہک واقعے کے بعد ملک بھر میں اسلحے کے موضوع پر اور ذہنی صحت کے معاملے سے کس طرح نبردآزما ہوا جائے اس بات نے ایک قومی مباحثے کی صورت اختیار کر لی ہے۔
XS
SM
MD
LG