رسائی کے لنکس

آخری سپیس شٹل مشن 2011ء میں روانہ ہوگا


امریکہ کے خلائی تحقیق کے ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ تکنیکی تاخیر کے باعث، آخری امریکی سپیس شٹل کو خلا میں بھیجنے کی تاریخ اگلے سال تک مؤخر کردی گئی ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں ناسا نے بتایا کہ سپیس شٹل ‘ڈسکوری’ کا اہم ہارڈویئر کا سامان بروقت تیار نہیں ہو پائے گا جِس کے باعث ستمبر کی مقررہ تاریخ میں تبدیلی لانا ہوگی۔ اب شٹل کے مشن کی روانگی کی تاریخ پہلی نومبرمقرر کی گئی ہے۔

اِس تبدیلی کے باعث ادارے کےلیے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ سپیس شٹل ‘اینڈیور’ کے حتمی مشن کو 26فروری 2011ء تک مؤخر کردیا جائے۔

‘ڈسکوری’ اور ‘اینڈیور’ مہم کے ساتھ ہی، ناسا شٹل کے بیڑے کو ریٹائر کردے گا۔ خلانوردوں اور گردش کرنے والی لیباریٹری کو رسد بھیجنے کے لیے، بین الاقوامی سپیس سٹیشن میں ساجھے دار اب روسی اور نجی راکٹوں کو استعمال کریں گے۔

XS
SM
MD
LG