رسائی کے لنکس

لٹویا: سپر مارکیٹ کی چھت گرنے سے 32 ہلاک


شہر کی معروف ’سپر مارکیٹ‘ کی یہ چھت جمعرات کو گری تھی اور ہلاک ہونے والوں میں آگ بجھانے والے عملے کے کم از کم دو فرد بھی شامل ہیں۔

لٹویا کے دارالحکومت ریگا کی ایک سپر مارکیٹ کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

امدادی کارکنوں نے جمعہ کی صبح بھی کئی لاشوں کو ملبے تلے سے نکالا جب کہ متعدد زخمیوں کو بھی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

شہر کی معروف ’سپر مارکیٹ‘ کی یہ چھت جمعرات کو گری تھی اور ہلاک ہونے والوں میں آگ بجھانے والے عملے کے کم از کم دو فرد بھی شامل ہیں۔

کئی امدادی کارکن بھی اُس وقت زخمی ہو گئے جب چھت کا ایک حصہ گرنے کے بعد وہ سپر مارکیٹ پہنچے تھے کہ بقیہ چھت کا ایک اور حصہ بھی اُن پر آ گرا۔

خدشہ ہے کہ چھت گرنے کے بعد کئی افراد عمارت میں پھنس گئے لیکن اُن کی درست تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

امدادی کارروائیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جمعہ کو بھی جاری رہا۔

حکام کے مطابق جب چھت گری تو اُس وقت خریداری کے لیے بڑی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔
XS
SM
MD
LG