رسائی کے لنکس

روسی وزیر خارجہ کا یوکرین میں جنگ بندی پر زور


سرگئی لاووروف نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاووروف نے کہا کہ پیر کو بیلاروس میں ہونے والے مذاکرات کا محور یوکرین میں فوجی اور غیر مشروط جنگ بندی ہونا چاہیئے۔

ان مذاکرات میں روس، یوکرین اور آرگنائزیشن فار سکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ واضح نہیں کہ ان مذاکرت میں روس نواز عیلحدگی پسند بھی اس میں حصہ لیں گے یا نہیں۔

سرگئی لاووروف نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہو گی۔

نیٹو کے اندازے کے مطابق یوکرین میں روس کے کم از کم ایک ہزار فوجی موجود ہیں۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ روس یوکرین سے فوری طور پر اپنے فوجی واپس بلائے۔

روس مسلسل یہ کہتا رہا ہے کہ یوکرین میں اس کے فوجی موجود نہیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG