رسائی کے لنکس

وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس


سرکاری بیان کے مطابق سندھ کی کسی بھی جیل کے قیدی کی جانب سے موبائل فون کا استعمال کرنے پر متعلقہ جیلر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

سندھ حکومت نے صوبے کے 500 خطرناک قیدیوں کو دیگرصوبوں کی جیلوں میں منتقل کرنے 2008 سے پیرول پر رہا ملزمان کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اجلاس میں کیا گیا۔


ہفتے کو ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت خطرناک جرائم میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی۔

سرکاری بیان کے مطابق سندھ کی کسی بھی جیل کے قیدی کی جانب سے موبائل فون کا استعمال کرنے پر متعلقہ جیلر کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ
پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جدید اسلحہ دیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کے مطابق اجلاس کے دوران میں
وزیراعلٰی سندھ کو کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں اب کوئی نوگوایریا موجود نہیں ہے۔
XS
SM
MD
LG