رسائی کے لنکس

انگریزی سکھئیے: Poaching

  • عابدہ رپلی

انگریزی سکھئیے: Poaching

انگریزی سکھئیے: Poaching

اس لفظ کا انگریزی کے ایک اور لفظ پوکنگ سے قریبی تعلق ہے

انگریزی سیکھئے: Poaching

آج کی خبر ہے: 12 Arrested in Kenya for Poaching

یعنی کینیا میں خلافِ قانون شکار کرنے والے 12 افراد گرفتار

ویسے تو فعل پوچ کا، جس کا اردو کے اسم صفت پوچ یعنی گھٹیا سے کوئی تعلق نہیں، ایک مطلب ابلتے پانی یا کسی اور مائع میں کچھ پکانا بھی ہو سکتا ہے، جیسے انڈہ۔ لیکن خبروں میں استعمال ہونے والے لفظ سے عموماً مراد ہوتی ہے شکار کے لئے تجاوز بے جا۔ اگر کسی جانور کا شکار ممنوع ہے تو چوری چھپے اس جانور کا شکار کرنا نا جائز ہوگا اور پوچنگ کہلائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی اوقات ِ مقررہ کے علاوہ مچھلی وغیرہ کا شکار کرے تو بھی یہی لفظ استعمال ہوگا۔ ویسے یہ لفظ شکار کے لئے محدود نہیں ہے، جانور چرانے کے لئے مداخلت بے جا کواور کھیل میں ڈنڈی مارنے کو بھی عام محاورے میں پوچنگ کہہ سکتے ہیں۔

اس لفظ کا ایک اور انگریزی لفظ poking سے قریبی تعلق ہے جس سے مراد دھکیلنا، زبردستی کرنا، مداخلت کرنا وغیرہ ہو سکتا ہے۔

اس خبر میں بتایا گیا ہے کی کینیا میں کم یاب سفید گینڈے کا شکار غیر قانونی ہے۔ اور یہ بھی کہ 2009 ان کی ناجائز ہلاکتوں کا بدترین سال تھا۔ انہیں عام طور پر سینگ حاصل کرنے کے لئے مارا جاتا ہے جن کی ایشیا اور دنیا بھر میں بڑی مانگ ہے۔ کہتے ہیں سفید گینڈے کے سینگ کو دوائیں بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مکمل خبر یہ ہے:

12 Arrested in Kenya for Poaching



Wildlife authorities in Kenya have arrested 12 suspects allegedly linked to the killing of a rare white rhinoceros.

Kenya Wildlife Services officials say the suspects are part of a poaching syndicate and will be arraigned in court Monday.

Rangers tracked down the suspected poachers and their associates after the December 28 killing of a 10-year-old female rhino in central Kenya.

Authorities say Kenya suffered one of its worst years for rhino poaching in 2009 when at least 18 of the animals were killed.

The killings are fueled by the illegal trade of rhino horns. There is high demand for the horns in Asia and other regions where some believe rhino horns have medicinal benefits.

XS
SM
MD
LG