رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئے: Postpone


اس کا مطلب ملتوی سے بڑھ کر کچھ نہیں لیکن۔۔۔

خبر ہے:

Internet giant Google says it has postponed the much-anticipated Wednesday launch of its mobile phone in China

یعنی انٹرنیٹ کے دیوہیکل پروگرام گوُگل نے چین میں موبائیل فون لانچ کرنے کا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔

ویسے لفظ پوسٹ پون کا مطلب تو ملتوی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ پوسٹ کا مطلب ہے بعد میں اور پون کا مطلب ہے رکھنا۔ لیکن خود پوسٹ کے بہت سے مختلف معانی ہیں۔


اسم کے طور پر یہ ہو سکتا ہے:

لکڑی یا دھات کا ستون جوکسی اور چیز کو سہارا دینے کے لئے کھڑا کیا گیا ہو
ایسا ستون جو نوٹس وغیرہ چپکانے کے لئے استعمال کیا جائے
فرنیچر میں بنیادی عمودی ڈھانچہ
کانوں میں پہنے جانے والے زیور کی ڈنڈی
گھڑ دوڑ میں، جس ستون کے نزدیک دوڑ شروع کی جاتی ہے
ملازمت یا کوئی عہدہ
فوجی اڈہ
اگرچہ یہ امریکی انگریزی میں مروج نہیں، برطانوی انگریزی میں ڈاک کو بھی پوسٹ کہتے ہیں۔ اسی لئے ڈاکیا پوسٹ میں کہلاتا ہے۔ بلکہ ماضی میں تو اسے بھی محض پوسٹ ہی کہہ لیا جاتا۔ دوسری طرف امریکی انگریزی میں اسے میل (mail) کہا جاتا ہے


فعل کے طور پر کوئی اشتہار یا امتناعی نوٹس لگانے کو پوسٹ کرنا کہہ سکتے ہیں جیسے بلا اجازت اندر آنا منع ہے
گھوڑے پر سوار ہونا
تیزی سے گذرنا
جلدی مچانا

لانا پیش کرنا، جیسے ضمانت
کمپیوٹر کی زبان میں ویب پر کوئی تحریر شائع کرنا

لیکن سابقے کے طور پر، جیسا کہ ہم نے اوپر دیکھا، اس کا مطلب ہے بعد میں اور پیچھے۔ سابقے کے طور پر اس کی کئی صورتیں بن سکتی ہیں، مثلاً :

post-war (بعد از جنگ)

post 9-11 (گیارہ ستمبر کے بعد)

XS
SM
MD
LG