رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئیے: Question


انگریزی سیکھئیے: Question
انگریزی سیکھئیے: Question

سوال کا لفظ اردو میں بھیک مانگنے کے مفہوم میں استعال ہو سکتا ہے۔ انگریزی میں البتہ یہ بھیک ذرا مختلف ہے

آج کی خبر ہے:


Airline Bombing Suspect Was to Be Questioned on Landing

یعنی ہوائی جہاز کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والے مشتبہ شخص سے ڈیٹرائیٹ پہنچنے پر پوچھ گچھ کی جانی تھی۔

اس میں ایک لفظ ہے، question جس کا سیدھا سا مطلب تو ہے سوال۔ اس صورت میں یہ اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ لیکن فعل کے طور پر اس کا استعمال، جیسا کہ نمونے کی خبر میں ظاہر ہے، ذرا سا مختلف ہو جاتا ہے۔

پہلے دیکھتے ہیں کہ اسم کے طور پر اس کے کیا کیا مطالب ہو سکتے ہیں۔ اس میں سوال کے علاوہ کئی مفاہیم ہیں:

1۔ سوال جیسے امتحان میں ہوتا ہے
2۔ کسی چیز کے بارے میں پوچھنا
3۔ بحث میں کسی ایک نکتے کو اجاگر کرنے کے لئے کہناکہ سوال دراصل یہ ہے, انگریزی میں کہیں گے the question is
4۔ جیسے ہم کہتے ہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انگریزی میں ہوگا out of the question
5۔ بھیک مانگنے کے مفہوم میں سوال کا لفظ انگریزی محاورے میں استعمال نہیں ہو سکتا۔ البتہ beg the question ایک جداگانہ محاورہ ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر یہ سوال شدت سے اٹھایا جانا چاہئیے کہ۔۔۔
6۔ اردو میں اگر ہوکہ مسئلہ تو بات دوسرے تک پہنچانے کا تھا، انگریزی میں ہوگا، it was simply a question of communication
7۔ زیرِ بحث مسئلہ
8۔ کوئی بھی تنازع
9۔ پرانی انگریزی میں عدالتی کارروائی یا مقدمے کے لئے بھی استعمال ہوتا تھا۔
10۔ قابلِ غور بات

اسی طرح فعل کے طور پر بھی اس کے گوناگوں مفاہیم ہیں، مثلاً

1۔ کسی کے خلوص پر شک ظاہر کرنا ہو تو آپ کہہ سکتے ہیں:

I question his sincerity

2۔ پوچھ گچھ یا جرح کرنا۔ مندرجہ بالا خبر میں اس کا یہی مفہوم ہے۔

مکمل انگریزی خبر یہاں دیکھئے:

http://www1.voanews.com/english/news/usa/US-to-Release-Report-on-Failed-Airplane-Bomb-Plot-80887602.html

خبر کا مکمل اردو ترجمہ یہاں ہے:

http://www1.voanews.com/urdu/news/usa/US_Airline_Security_07Jan09-80928312.html

XS
SM
MD
LG