رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئے: State of the Union


انگریزی سیکھئے: State of the Union
انگریزی سیکھئے: State of the Union

تھامس جیفرسن تو سٹیٹ آف دی یونین کا حق تقریر کئے بغیر اداکیا کرتے

آج کل صدر اوباما کے سٹیٹ آف دی یونین ایڈریس کی بڑی دھوم ہے۔ لیکن اس ترکیب کا مطلب عام فہم نہیں ہے۔


اس کا مطلب جاننے سے پیشتر لفظ سٹیٹ کے مطالب دیکھئے:

1۔ حالت، کیفیت جیسے state of mind (ذہنی حالت)
2۔ فعل، کسی بات کو بیان کرنا، I wanted to state that اسی کا اسم statement ہے۔
3۔ سیاسی اکائی جیسے ریاست، صوبہ وغیرہ
4۔ The States ریاستہائے متحدہ امریکہ یعنی The United States of America مخفف ہے

امریکی آئین میں درج ہے کہ یہاں کا صدر گاہے بگاہے کانگریس کے سامنے ملکی حالات بیان کرے گا اور جیسے اقدامات ضروری خیال کرےگا ان کی سفارشات سامنے لائے گا۔ (امریکی آئین، آرٹیکل II سیکشنiii )

سٹیٹ آف دی یونین ایڈریس میں سٹیٹ کا مطلب ہے حالت۔ اور یہاں ایڈریس سے مراد ہے خطاب۔

امریکی آئین کا مطالبہ یہی تھا کہ ملکی کیفیت بیان کی جائیں یعنی مسائل کا تذکرہ ہو اور انہیں زیرِ بحث لایا جائے لیکن آہستہ آہستہ یہ چیز تاریخ کا حصہ بن گئی اور اس روایت میں کچھ تبدیلی واقع ہوئی۔ آج کل تو ملک کے حالات بیان کرنا اس تقریب سے تقریباً خارج ہو چکا ہے یعنی اس کا عنوان اب برائے نام ہی رہ گیا ہے۔ اور اب یہ ایک ایسی تقریر ہوتی ہے جس کے ذریعے صدر اپنے آئیندہ پرگراموں کا اعلان کرتا ہے۔

آج کل یہ تقریب بڑی دھوم دھام سے منائی جاتی ہے لیکن آئین میں کہیں بھی ایسا اہتمام درج نہیں ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس تقریب کی یہ صورت تاریخی طور پر کہیں نظر نہیں آتی۔ یہاں تک کہ تھامس جیفرسن کبھی سٹیٹ آف دی یونین خطاب کرنے کانگریس کے سامنے نہیں گئے تھے، بلکہ وہ کانگریس کے ارکان کو اس سلسلے میں خطوط بھیجا کرتے تھے جن میں ملکی حالات کے بارے میں رپورٹ درج ہوتی۔

XS
SM
MD
LG