رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئے: Survivor


جینے کی اعلیٰ صلاحیت؛ تندیٴ باد ِ مخالف کو اونچا اڑنے کے لئے استعمال کرنا



ہیٹی سے متعلق آج خبر ہے:


Aid workers struggle to deliver desperately needed water, food, medical supplies to quake survivors whose patience is wearing thin

یعنی زلزلے میں بچ رہنے والوں کا پیمانہٴصبر لبریز ہو رہا ہے جب کہ امدادی کارکن انہیں اشیائے ضرورت پہنچانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، جن میں پانی، خوراک اور طبی ضرورت کی اشیا شامل ہیں۔

سروائیور ویسے تو اس شخص کو کہتے ہیں جو بچ رہا ہو۔ جیسے میاں بیوی میں جو زیادہ لمبی عمر پائے اسے surviving spouse کہتے ہیں۔ اسی طرح قدرتی آفات یا حادثات میں بچ رہنا والا بھی سروائیور کہلاتا ہے۔ لیکن جس میں چیرہ دستیٴحالات اور تندیٴ بادِ مخالف کی پروا کئے بغیر زندہ سلامت رہنے کی صلاحیت اور شوق ہو اسے بھی سروائیور کہا جاتاہے۔ اس لفظ میں یہ مفہوم بعد میں شامل ہوا۔

بہت سی لغات متفق ہیں کہ یہ لفظ لاطینی میں supervivere تھا جو صاف ظاہر ہے دو لفظوں ، یعنی super اور vivere کا مرکب تھا۔ ہم نے موخر الذکر کی بات ایک اور لفظ کہانی میں پہلے بھی کی تھی۔ تو یہاں پہلے لاطینی لفظ کا مطلب ہے اعلیٰ اور دوسرے کا جینا۔ وہاں سے یہ حسب ِ توقع فرانسیسی سے ہوتا ہوا انگریزی میں پہنچا۔

XS
SM
MD
LG