رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھئے: Vehicle


محض سامان ہی نہیں کسی خیال کی ترویج کے لئے بھی لفظ استعمال ہوتا ہے

آج عراق سے متعلق ایک خبر ہے:

Iraqi police say a minibus has collided with a U.S. military vehicle south of Baghdad, killing five Iraqis and wounding eight others

یعنی عراقی پولیس نے کہا ہے کہ بغداد کے جنوب میں ایک منی بس امریکی فوجی گاڑی سے ٹکرا گئی گئی جس سے پانچ عراقی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

کولائیڈ کا مطلب ٹکرانا تو ہے ہی لیکن عموماً اس میں ٹکر ا کر پاش پاش ہو جانے کا مفہوم مضمر ہوتا ہے۔

پھر یہاں ایک لفظ ہے vehicle جس کی کچھ تفصیل ذیل میں درج کی جا رہی ہے۔

Wegh لفظ تھا پروٹو انڈویورپین میں جس کا مطلب تھا جانا یا لے جانا
وہاں سے لاطینی میں جا کرVehere میں تبدیل ہوا اور مراد تھی اٹھانا، لے جانا۔ اس سے لفظ بنا Vehiculumجو ایسی گاڑی کے لئے استعمال ہوتا جس میں سامان لاد کر کہیں بھیجا جاتا۔ وہاں سے فرانسیسی میں Vehicule بن کر پہنچا۔ اور پھر سترھویں صدی میں انگریزی میں آیا۔

کسی غیر مرئی خیال کو مجسم انداز میں پیش کرنے کے لئے استعمال ہونے والے استعارے کو بھی وِیہکل کہہ سکتے ہیں۔


اسی طرح کسی چیز کو لے جانے والے ذریعے کے علاوہ خیالات پھیلانے کے لئے استعمال ہونے والے کسی ذریعے کے لئے بھی یہی لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG