رسائی کے لنکس

بیروت: کار بم دھماکے میں پانچ ہلاک


بیروت کے جنوب میں جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد جنوبی علاقے میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا وہ حزب اللہ کے مضبوط گڑھ کے طور پر جانا جاتا ہے، حزب اللہ کے ’المنار‘ ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مناظر کے مطابق دھماکے کے مقام سے دھواں اُٹھ رہا تھا جب کہ ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔

دھماکے سے کئی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بیروت میں چند روز قبل ملک کے سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد شطح بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

شہر کے مرکزی علاقے میں محمد شطح کی گاڑیوں کے قافلے کو کار بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا، اس دھماکے میں پانچ دیگر افراد ہلاک اور لگ بھگ 70 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

محمد شطح کا شمار شام کے صدر بشار الاسد کے ناقدین میں ہوتا تھا۔
XS
SM
MD
LG