رسائی کے لنکس

عمر بکری کو حراست میں لے لیا گیا


جمعرات کو ایک فوجی عدالت نے عمر بکری کو لبنان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

لبنانی حکام نے انتہا پسند مسلم سکالر عمر بکری کو گزشتہ ہفتے ایک فوجی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا ملنے کے بعد اتوار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پچاس سالہ بکری کو اتوار کے روز شمالی لبنان کے شہر ٹرپولی سے حراست میں لیا گیا۔ جمعرات کو ایک فوجی عدالت نے عمر بکری کو لبنان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لبنانی حکام نے اسے گرفتار کرنے میں اتنے روز انتظار کیوں کیا۔

سزا پانے کے اگلے ہی روز مذہبی سکالر نے کہا تھا کہ وہ ایک دن میں جیل میں نہیں گزاریں گے۔ وہ تمام الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے چکے ہیں۔ اسی عدالت نے 50اور افراد کو بھی عسکریت پسندی سے متعلق جرائم میں ملوث ہونے کی سزائیں سنائیں ۔

بکری 20سال تک لندن مین رہائش پذیر رہنے کے بعد لبنان واپس گئے تھے۔ برطانوی حکومت نے ان کی برطانیہ میں واپسی پر پابندی لگا دی تھی۔ بکری نےستمبر 2001میں امریکہ میں حملوں میں ملوث افراد کو سراہا تھا ۔

XS
SM
MD
LG