رسائی کے لنکس

جنوبی لبنان پر اسرائیل کی گولہ باری


اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو سرحدی گشت پر مامور دو فوجی اُس وقت زخمی ہوئے جب ’شیبہ فارمز‘ کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹا، جو علاقہ شام کی سرحد کے بھی قریب واقع ہے

لبنان کی سرحد کے قریب دیک دھماکے کے بعد، جس میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان پر گولہ باری کی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کو سرحدی گشت پر مامور دو فوجی اُس وقت زخمی ہوئے جب ’شیبہ فارمز‘ کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹا، جو علاقہ شام کی سرحد کے بھی قریب واقع ہے۔
اس سے قبل اِسی ہفتے، اسرائیلی فوج نے اِسی علاقے میں گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک لبنانی فوجی زخمی ہوا، جسے اسرائیلی فوج سرحدی خلاف ورزی قرار دے چکی ہے۔

لبنان کی فوج نے اِس کا جواب دیا، جس کے بعد اس کی ایک فوجی چوکی اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی کے زخم آئے۔

اسرائیل اور لبنان سنہ 1948سے تنازعے کا شکار ہیں۔ جنگ بندی کے دوران اکثر و بیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

سنہ 2006کے موسم گرما میں، لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے گوریلوں کے درمیان ہونے والی ایک ماہ کی لڑائی کے بعد سے یہ سرحدی علاقہ زیادہ تر پُرامن رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG