رسائی کے لنکس

لائف اِن امریکہ: سان فرانسسکو کی سیر


سان فرانسسکو
سان فرانسسکو

دھند میں لپٹی 40 ڈھلواں پہاڑیوں پر مشتمل یہ شہر خلیج فرانسسکو کے ساحل پر واقع ہے اور حدِنظر تک خلیج کاچمکدار پانی سکون کا احساس دلاتا ہے۔ یہ علاقہ بے حد گنجان آباد ہے اور پہاڑی ڈھلوانوں پر خوبصورت وکٹورین سٹائل کے گھر بنے ہوئے ہیں ۔ انہیں painted ladies کہا جاتا ہے

آج ہم آپ کو امریکہ کے انتہائی خوبصورت شہر سان فرانسسکو کی سیر کو لے جا رہے ہیں ۔ یہ پہاڑی علاقہ امریکہ کا تیرہواں بڑا شہر ہے۔ ریاست کیلے فورنیا میں تین دوسرے شہر لاس انجلس، سان ڈیئگو اور سان ہوزے اس سے بڑے شہر ھیں ۔ لیکن ،جہاں تک سیاحوں کی آمد کا تعلق ہے ، سان فرانسسکو ملک بھر میں سر فہرست ہے۔


اِس کشش کی وجہ کیا آخر کیا ہے؟ مشہور گلوکار Tony Bennett نے اپنے انتہائی مقبول نغمے میں اپنا دل سان فرانسسکو میں چھوڑ آنے کا ذکر کیا ہے۔سوال ہے کہ سان فرانسسکو ہی کیوں کوئی دوسرا شہر کیوں نہیں ؟


شائد اِس کی وجہ اِس کا جائے وقوع ہے۔


دھند میں لپٹی 40 ڈھلواں پہاڑیوں پرمشتمل یہ شہرخلیج فرانسسکو کےساحل پر واقع ہے اور حدِ نظر تک خلیج کا چمکدار پانی سکون کا احساس دیتا ہے۔ یہ علاقہ بے حد گنجان آباد ہے اور پہاڑی ڈھلوانوں پر خوبصورت وکٹورین سٹائل کے گھر بنے ہوئے ہیں ۔ انہیں painted ladies کہا جاتا ہے۔


اُس کے حسین ساحلوں، پُررونق ساحلی تجارتی علاقے، دو انتہائی دیدہ زیب پلوں اورفلا ڈلفیا کے مغرب میں واقع سب سے بڑے شہری پارک کو ذہن میں رکھیں تو کوئی تعجب کی بات نہیں کہ سان فرانسسکو خواہش کا مرکز بنے اور رہائش کے لئے اور سیرو تفریح کے لئے آنے والوں کی دلچسپی کا محور ہو۔


پھر یہاں کا شاندارتھئٹرامریکہ کی سب سے پرانی بیلےکمپنی، درجنوں آرٹ گیلریاں اور ہزاروں کی تعداد میں نفیس ریستوران اور شائستہ ماحول بھی اس کی کشش میں اضافے کا باعث ہے۔


سان فرانسسکو میں بارش بھی بہت ہوتی ہے۔ گلابی سردیاں اور ٹھنڈی گرمیاں ۔ درحقیقت، ایک مقولہ بھی ہے جسےغلط طور پر مارک ٹوین سے منسوب کیا جاتا ہے، اور یہا ں رہنے والے اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں: اور وہ کچھ یوں ہے کہ، میں نے جو سرد ترین سردی بسر کی وہ سان فرانسسکو کی گرمیاں تھیں۔


سیاحوں کے لئے سب سےزیادہ پرکشش علاقہ چائنا ٹاون ہےجو ایشیا سےباہر سب سے بڑی ایشیائی کمیونٹی ہے۔ پھر سان فرانسسکو کی ایک اور بڑی کشش اس کا 37کیبل کاروں کا فلیٹ ہے۔ اور دنیا میں اپنی نوعیت کی واحد کیبل کار۔ سان فرانسسکو کی پہاڑیاں بھی سیاحوں میں بے حد مقبول ہیں خاص طور پر لہراتی بل کھاتی Lombard Street جسے ہر کوئی امریکا کی سب سے ٹیڑھی سڑک قرار دیتا ہے۔


اور پھر، سان فرانسسکو میں واقع بدترین جیل کا بھی ٹور کیا جا سکتا ہے۔


یہاں ایسی ہی نادرخصوصیات ہیں جِن کی بنا پرامریکی مصنف او ہنری نے لکھا تھا : ’مشرق مشرق ہے اور مغرب سان فرانسسکو‘۔

اب کی بار جب امریکہ آنا ہو تو سان فرانسسکو سرفہرست ہو۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG