رسائی کے لنکس

لائبیریا: عالمی امن مشن کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے افریقی ملک لائبیریا میں تعینات عالمی تنظیم کی امن فوج کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

کونسل کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں لائبیریا میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں امن فوج کے کردار کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ 11 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے صاف، شفاف اور پر امن انعقاد سے یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ وہاں موجود امن مشن کے فرائض میں کب اور کیسے کمی لائی جائے۔

اقوامِ متحدہ کے امن اہلکار خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد 2003ء میں لائبیریا میں تعینات کیے گئے تھے اور سلامتی کونسل کی جانب سے جمعہ کو منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں اس مغربی افریقی ملک میں ان کا قیام آئندہ برس ستمبر تک بڑھادیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG