رسائی کے لنکس

لیبیا میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، 103 افراد ہلاک


لیبیا میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، 103 افراد ہلاک
لیبیا میں مسافر طیارہ گر کرتباہ، 103 افراد ہلاک

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں بد ھ کوایک مسافر طیارہ گرکر تباہ ہو گیا ہے جس میں عملے سمیت طیارے میں سوا ر 103افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افریقیاائیرویزکاجہاز جس میں93 مسافر اور عملے کے 11 افراد سوار تھے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ سے لیبیا آ رہا تھااورطرابلس ائرپورٹ پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا ۔

اس حادثے میں تاحال ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کے زندہ بچنے کی اطلاع ہے ۔

لیبیا کے وزیرِ ِمواصلات محمد علی زائدان نے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے 96 افراد کی لاشیں اْٹھا لی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مسافروں میں ہالینڈ کے درجنوں شہریوں کے علاوہ برطانوی او ر جنوبی افریقہ کے باشندے بھی سوا ر تھے۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے البتہ فضائی حادثات کی تفتیش کے لیے قائم ایک فرانسیسی ادارے کے اہلکار طرابلس کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG