رسائی کے لنکس

لیبیا: قذافی کے بعد بان کی مون کا پہلا دورہ


لیبیا: قذافی کے بعد بان کی مون کا پہلا دورہ
لیبیا: قذافی کے بعد بان کی مون کا پہلا دورہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون، لیبیا میں سابق صدر معمر قذافی کے اقتدار کے تختہ الٹنے والی تحریک شروع ہونے کے بعد پہلی بار اس ملک کے دورے پر طرابلس پہنچے۔ ان کے دورے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیاتھا۔

مسٹر بن کی مون بدھ کے روز طرابلس پہنچے۔ ان کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے روانگی سے قبل لیبیا کی حکمران قومی عبوری کونسل اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے کئی گھنٹوں تک ملاقاتیں کیں۔

لیبیا کی قومی عبوری کونسل نے پیر کے روز عبیدالرحیم الکیب کو نیا عبوری وزیر اعظم مقرر کیاتھا۔ وہ انجنیئرنگ کے پروفیسر اور امریکی اداروں کے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اگلے سال ملک کے پہلے آزادانہ انتخابات کی تیاریوں کے لیےاپنی عبوری حکومت قائم کرنے کے بعدان کی ترجیح انسانی حقوق کا احترا م ہوگی۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں قومی عبوری کونسل کی جانب سے قذافی کے حامیوں اور گذشتہ آٹھ ماہ کی شورش کے دوران افریقی تارکین کے ساتھ روا رکھے جانے والے برتاؤ پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 20 ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج بعدازاں فرانسیسی شہر کان پہنچیں گے۔

XS
SM
MD
LG