رسائی کے لنکس

نیٹو لیبیا میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کرے: روس


نیٹو لیبیا میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کرے: روس
نیٹو لیبیا میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات کرے: روس

روس نے نیٹو سے ایک بار پھر یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس لیبیا میں اپنی فضائی کارروائیوں کے دوران عام شہریوںں کی ممکنہ ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

اقوام متحدہ کے لیے روسی سفیر ویٹلی شرکن نے کہاہے کہ جمعرات کے روز سلامتی کونسل میں لیبیا پر بحث کے موقع پر وہ اس مسئلے کو اٹھائیں گے۔

نیٹو یہ کہہ چکاہے کہ اس نے فضائی حملے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے تھے جس میں عام شہریوں کو سابق صدر معمرقذافی کی وفادار فورسز سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ نیٹو کی مہم اسے دیے گئے مینڈیٹ کے اندر رہی اور یہ یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عام شہریوں کا جانی نقصان نہ ہو۔

لیکن روس ، چین اور کئی دوسرے ممالک نیٹو کی کارروائیوں کو اپنی تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ فضائی حملے اقوام متحدہ کے مینڈیٹ سے متجاوز تھے۔

روس کے سفیر شرکن نے پیر کے روز کہا کہ نیٹو کے بیانات پراپیگنڈے کے زمرے میں آتے ہیں اور ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ فضائی کارروائیوں میں عام شہری ہلاکتیں نہیں ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG