رسائی کے لنکس

لیبیا: یورپی یونین کی پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان


لیبیا: یورپی یونین کی پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان
لیبیا: یورپی یونین کی پابندیاں اٹھائے جانے کا امکان

یورپی یونین کے سفارت کاروں کا کہناہے کہ لیبیا کی کئی بندرگاہوں، تیل کمپنیوں اور ایک درجن سے زیادہ دوسری چیزوں پر عائد پابندیاں جمعے کے روز تک اٹھائی جاسکتی ہیں۔

بدھ کے روز 27 رکنی یورپی یونین لیبیا کی قومی عبوری کونسل کو ملک میں معاشی سرگرمیاں معمول پر لانے میں مدد کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر متفق ہوگئی۔ سفارت کاروں کا کہناہے کہ اس سلسلے کا حتمی معاہدہ جمعرات کو طے پانے کی توقع ہے۔

فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی سے کہاہے کہ وہ پیرس کو لیبیا کے منجمد اثاثوں میں سے دو ارب ڈالر جاری کرنے کی اجازت دے۔

پابندیوں سے متعلق کمیٹی پہلے ہی برطانیہ اور امریکہ کو مجموعی طورپر لیبیا کے منجمد اثا ثوں میں سے تین ارب ڈالر سے زیادہ جاری کرنے کی اجازت دی چکی ہے تاکہ وہاں انسانی بہبود سے متعلق ہنگامی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے مرکزی چوک میں ہزاروں افراد نے عید کا جشن منایااور ملک کی عبوری کونسل کے عہدے داروں نے قذافی کے آبائی قصبے سرت میں اس کی وفادار افواج سے ہتھیار ڈالنے کے لیے کہاہے۔

اٹلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے طرابلس میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG