رسائی کے لنکس

لیبیائی باغیوں کی مدد کے لیے برطانوی مشیران بھیجنے کا اعلان


لیبیائی باغیوں کی مدد کے لیے برطانوی مشیران بھیجنے کا اعلان
لیبیائی باغیوں کی مدد کے لیے برطانوی مشیران بھیجنے کا اعلان

برطانیہ نے کہا ہے کہ وہ محصور لیبیائی باغیوں کی مدد کے لیے فوجی مشیر ان لیبیا روانہ کر رہا ہے۔

منگل کو جاری کیے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کاکہنا تھا کہ ماہر فوجی مشیران کی ٹیم باغیوں کو تنظیمی، نقل و حمل اور مواصلات سے متعلق اُمور میں مدد فراہم کرے گی۔ اُنھوں نے واضح کیا کہ یہ مشیران لیبیائی حکومت کی حامی فورسز پر حملوں یا ملک میں ہتھیاروں کی فراہمی میں شامل نہیں ہوں گے۔

دریں اثنا نیٹو کے لڑاکاطیاروں نے منگل کی صبح لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے قریب متعدد اہداف پر بمباری کی جن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کے علاوہ مواصلاتی تنصیبات شامل تھیں۔

نیٹو نے کہا ہے کہ فضائی کارروائی کے دوران لیبیائی فوج کی 32 ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فوجی اتحاد کے بقول اس بریگیڈ کو شہریوں پر حملوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

لیبیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے طرابلس، معمر قذافی کے آبائی شہر سرطے، اور الحرا کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

XS
SM
MD
LG