رسائی کے لنکس

لیبیا: باغیوں کی مالی مدد پر غور کے لیے رابطہ گروپ کا اجلاس


لیبیا: باغیوں کی مالی مدد پر غور کے لیے رابطہ گروپ کا اجلاس
لیبیا: باغیوں کی مالی مدد پر غور کے لیے رابطہ گروپ کا اجلاس

بائیس رکنی لیبیا رابطہ گروپ کا جمعرات کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں لیبیا کے باغیوں کو مالی مدد کی فراہمی پر غور کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گی جب کہ لیبیا کی حکومت مخالف ’عبوری قومی کونسل‘ کے سربراہ مصطفی عبدل جلیل بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

ایک روز قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے راس موسن نے کہا تھا کہ وہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت پر دباؤ میں اضافے کے لیے ”تمام ضروری اقدامات“ کرنے کے حق میں ہیں۔

راس موسن، جو جمعرات کو ہونے والی کانفرنس میں بھی موجود ہوں گے، کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں لیبیا میں حکومت کے مخالفین کو موثر انداز میں مالی وسائل کی فراہمی ”مددگار“ ثابت ہو گی۔

XS
SM
MD
LG