رسائی کے لنکس

لیبیا: فرانس کے سفارت خانے کے باہر کار بم دھماکا


حائے وقوع پر لوگ جمع ہیں
حائے وقوع پر لوگ جمع ہیں

عہدیداروں کے مطابق طرابلس میں دھماکے سے دو محافظ زخمی ہوئے جب کہ سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

لیبیا میں فرانس کے سفارت خانے کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانس نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’وحشیانہ‘ فعل قرار دیا ہے۔

عہدیداروں کے مطابق طرابلس میں دھماکے سے دو محافظ زخمی ہوئے جب کہ سفارت خانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

لیبیا کی وزارت خارجہ نے اسے ’’دہشت گرد‘‘ حملہ قرار دیا ہے۔

فرانس کے صدر فرانسواں اولاندے نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت کو توقع ہے کہ لیبیا اس حملے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔

گزشتہ سال ستمبر میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکہ کے قونصل خانے پر حملے میں سفیر سمیت تین دیگر امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG