رسائی کے لنکس

قذافی فورسز کے ہاتھوں عبوری انتظامیہ کے 15 جنگجو ہلاک


قذافی فورسز کے ہاتھوں عبوری انتظامیہ کے 15 جنگجو ہلاک
قذافی فورسز کے ہاتھوں عبوری انتظامیہ کے 15 جنگجو ہلاک

لیبیا کی 'عبوری قومی کونسل' نے کہا ہے کہ ملک کے سابق حکمران معمر قذافی کے حامیوں نے ملک کے ساحلی شہر راس النوف میں واقع ایک مرکزی آئل ریفائنری پر حملہ کرکے کم از کم 15 محافظوں کو ہلاک کردیا ہے۔

ملک کی عبوری انتظامیہ کے مطابق قذافی کےحامی مسلح جنگجو پیر کی صبح گاڑیوں کی ایک قطار میں آئل ریفائنری پہنچے تھے جہاں انہوں نے 'عبوری قومی کونسل' کی جانب سے تعینات کردہ محافظوں پر حملہ کردیا۔ حملہ میں تنصیب کے دو محافظ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو صحرا کے نخلستانی قصبہ بنی ولید سے واپس آنے والے عبوری انتظامیہ کے جنگجوؤں کو قذافی کے حامی مسلح افراد کی شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قذافی کے حامیوں نے عبوری انتظامیہ کے اہلکاروں کو مارٹرز اور راکٹس سے نشانہ بنایا تھا جبکہ حملے میں چھتوں پر تعینات نشانہ بازوں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

حالیہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معمر قذافی کی حامی افواج ملک کے بیشتر حصے کا کنٹرول رکھنے والی 'عبوری قومی کونسل' کے جنگجوؤں کے خلاف اب بھی کامیاب حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دریں اثناء پڑوسی ملک نائیجر کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے معمر قذافی کے ایک بیٹے سعدی اور نو دیگر افراد کو لیبیا سے صحرائی سرحد عبور کرکے نائیجر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG