رسائی کے لنکس

باقی تعزیرات بھی اٹھالی جائیں:عبوری کونسل کی اقوام متحدہ سے درخواست


سرطے: لیبیا کی عبوری قومی کونسل سے وفادارجنگجو
سرطے: لیبیا کی عبوری قومی کونسل سے وفادارجنگجو

سکیورٹی کونسل نے 16ارب ڈالر کے لیبیائی اثاثے منجمد کر رکھے ہیں اور عو ری قومی کونسل کو توقع ہے کہ اُسے روکے گئے اثاثوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی

لیبیا کی عبوری قومی کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان سے کہا ہے کہ لیبیا کے خلاف باقی ماندہ تعزیرات بھی اُٹھائی جائیں۔

لیبیا کے عبوری وزیر اعظم محمود جبریل نے پیر کے روز نیویارک میں کونسل کو بتایا کہ تعزیرات کے باعث عبوری قومی کونسل کو شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے 16ارب ڈالر کے لیبیائی اثاثے منجمد کر رکھے ہیں اور عبوری قومی کونسل کو توقع ہے کہ اُسے روکے گئے اثاثوں تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔

لیبیا کی عبوری قومی کونسل کےجنگجو معمر قذافی کے آخری گڑھ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیےلڑ رہے ہیں۔

اتوار کے روز عبوری قومی کونسل کےجنگجوؤں نے سرطےشہر کےمرکز تک پیش قدمی کرلی تھی۔ تاہم، اُنھیں مسٹر قذافی کے آبائی قصبے میں اُن کے وفاداروں کی طرف سےسخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں، نیٹو کے فضائی حملوں کے پیش ِ نظر، جنگجوؤں نے علاقہ خالی کردیا۔

نیٹو کے طیاروں نے اتوار کو سرطے پر بم برسائے، راڈار تنصیب، اسلحے کے ذخیرے اور مزید کئی ایک اہداف کو نشانہ بنایا۔ ہفتے کو نیٹونے بتایا تھا کہ ایسی خبریں موصول ہونے کے بعد کہ سرطے میں لوگوں کو پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے،شہر کے اندر لوگوں کو اغوا اورہدف بنا کر مارا جارہاہے، اتحاد کی فورسز نے قذافی سے وفاداری جتانے والے افراد پر حملے کیے۔

XS
SM
MD
LG