رسائی کے لنکس

لیبیا: طیارے کے حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد لڑکا بخیر و عافیت


ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ لیبیا کے طیارے کے جس حادثے میں 103 لوگ ہلاک ہوگئے تھے، معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والالڑکا، جس کا تعلق ہالینڈ سے ہے، سرجری کے بعد بخیر و عافیت ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لڑکے کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں اس وقت ٹوٹ گئی تھیں جب اسے افریقیہ ایئر ویز طیارے کے ملبے سے کھینچ کر باہرنکالا گیا تھا ۔اور سرجری اسی سلسلے میں کی گئی تھی۔ وہ حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد شخص ہے۔

ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے اس کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔ تاہم نیدرلینڈ کے ایک اخبار برابانٹس ڈاگبلاڈ نے کہا ہے کہ ممکن ہے وہ جنوبی شہر تلبرگ کا وہ نو سالہ لڑکا ہو جو اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ سفر پر تھا ۔

طیارے کے 62 مسافروں میں سے نصف سے زیادہ افراد تعطیلات منانے نیدر لینڈز سے جنوبی افریقہ جا رہے تھے ۔

XS
SM
MD
LG