رسائی کے لنکس

لیبیا میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں: نیٹو


لیبیا میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں: نیٹو
لیبیا میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں: نیٹو

نیٹو کے اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ اتحاد کا فی الوقت لیبیا کی حکومت ٕمخالف بغاوت میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

تاہم پیر کے روز برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں ایک اخباری کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے سکریٹری جنرل اندرے فوگ رسموسن نے کہا کہ اتحاد کسی طرح کی بھی صورتِ حال سے نبردآزما ہونے کی مناسب منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔

نیٹو سربراہ نے مزید کہا کہ اگر لیبیا کے لیڈر معمر قذافی کی افواج ، اُن کے بقول، آبادی پر سوچے سمجھے حملے جاری رکھتی ہیں تو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کے لیےخاموش تماشائی بنے رہنا مشکل ہوجائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ لیبیا پر ’نوفلائی زون ‘ کانفاذ بہت ہی مشکل معاملہ ہوگا جِس کے لیے وسیع نوعیت کے فوجی اثاثوں کی ضرورت پڑے گی۔
اُن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کا رابطہ کار دفتر نے بین الاقوامی امداد کے طور پر 160ملین ڈالر کی اپیل کی ہے تاکہ وہ دس لاکھ افراد جو یاتو لیبیا چھوڑ چکے ہیں یا پھر ملک میں پھنس کر رہ گئے ہیں اُن کی امداد کی جاسکے۔
پیر کے روز جنیوا میں اپنے خطاب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اقوام متحدہ کے رابطہ کار ولیری اموس نے کہا کہ یہ اپیل اِس لیے جاری کی گئی ہے تاکہ لیبیا میں بدامنی کے باعث 40لاکھ، زیادہ تر تارکِ وطن، کارکنوں کی امداد کا کام بجا لایا جاسکے، جس میں دو لاکھ ایسے افراد ہیں جو گذشتہ ماہ شروع ہونے والی بغاوت کے بعد پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مزید چھ لاکھ افراد ایسے ہیں جولیبیا میں پھنسے ہوئے ہیں اور اُنھیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔

اقوامِ متحدہ کی اپیل کےسلسلے میں ہی، پیر کے روز بین الاقوامی تنظیم برائے تارکینِ وطن نے لیبیا میں بغاوت کے باعث 65000تارکینِ وطن کارکنوں کی امداد کے لیے 49ملین ڈالر کی امداد مانگی ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی کہا ہے کہ سکریٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے لیبیا کے لیے تعینات کیے گئے خصوصی ایلچی طرابلس میں مسٹر قذافی کی حکومت کے ساتھ فوری مشارت کا آغاز کرنے والے ہیں۔

مسٹر بان نے اتوارکو اردن کے سابق وزیرِ خارجہ عبداللہ الخطیب کو خصوصی ایلچی کی حیثیت سے تعنات کیا۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ الخطیب لیبیا کے عہدے داروں کے ساتھ کب ملاقات کرنے والے ہیں۔

XS
SM
MD
LG