رسائی کے لنکس

لیبیا: روسی سفارت خانے پر حملہ


لیبیا میں روسی سفارت خانےکے ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو طرابلس میں ہونے والےاِس حملے میں سفارت خانے کا کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا

روسی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لیبیا میں لوگوں کے ایک گروہ نے طاقت کے زور پر روسی سفارت خانے میں گھسنے کی کوشش کی اور گولیاں چلائیں۔

لیبیا میں روسی سفارت خانےکے ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کو طرابلس میں ہونے والےاِس حملے میں سفارت خانے کا کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا۔

اُنھوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے فائر کھولا اور روسی جھنڈا پھاڑ دیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اب صورتِ حال کنٹرول میں ہے۔

فوری طور پر حملے کی وجہ واضح نہیں ہوپائی۔

تاہم، رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور بظاہر لیبیا کے ایک فوجی اہل کار کی ہلاکت پر اپنا ردِ عمل ظاہر کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اُس ہلاکت میں مبینہ طور پر ایک روسی خاتون ملوث تھیں۔


یہ واقعہ لیبیا میں سفارتی مشنز پر ہونے والے متعدد حملوں میں سے ایک ہے۔

اپریل میں طرابلس میں واقع فرانسسی سفارت خانے میں ایک دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں، دو محافظ زخمی ہوئے اور عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ لیبیا نے اِس حملے کو ایک ’دہشت گرد‘ واقعہ قرار دیا تھا۔

گیارہ ستمبر 2012ء میں بن غازی میں واقع امریکی قونصل خانے پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس میں امریکی سفیر اور تین دیگر امریکی ہلاک ہوئے۔

سنہ 2011میں ایک طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے آمر، معمر قذافی کو ہٹایا گیا، جِس کے بعد سے لیبیا کو عدم استحکام اور تشدد کا سامنا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG