رسائی کے لنکس

لیبیا: مسلح افراد کے حملے میں 15 اہلکار ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام نے اس حملے کے ذمہ داران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کسی گروہ یا فرد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

لیبیا میں ہفتہ کو ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 15 سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ بنی ولید اور ترھونہ شہر کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا جہاں سکیورٹی فورسز نے ایک چوکی قائم کر رکھی تھی۔

حکام نے اس حملے کے ذمہ داران کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کسی گروہ یا فرد نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

لیکن سابق حکمران معمر قذافی کی حکومت ختم ہونے کے بعد سے لیبیا میں مختلف قبائل اور انتہا پسند گروہ منظم ہوتے دکھائی دیتے ہیں جن پر مرکزی حکومت تاحال قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG