رسائی کے لنکس

سرطے: داعش اور متحارب گروہ آمنے سامنے، درجنوں ہلاک


فائل
فائل

لیبیا دو حکومتوں میں بٹا ہوا ہے، جب کہ مسلح افواج ایک دوسرے سے صف آرا ہیں۔ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا دارلحکومت ملک کے مشرقی شہر تبروک میں ہے، جب کہ دارالحکومت، طرابلس اسلامی حمایت والی حکومت کے زیر قبضہ ہے

لیبیا کے ساحلی شہر، سرطے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اِس ہفتے داعش سے تعلق رکھنے والے جہادیوں اور متحارب مسلح افراد کے مابین چھڑنے والی لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چار برس قبل، جب سے طویل مدت تک حکمراں رہنے والے مطلق العنان، معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا، ملک کشیدگی کا شکار رہا ہے۔

یہ تازہ ترین جھڑپیں اُس وقت بھڑک اٹھیں جب سلفی مذہبی گروہ اور مسلح مکینوں کے درمیان سرطے میں دولت اسلامیہ کے لڑاکوں سے جھڑپیں ہوئیں، جن پر الزام ہے کہ اُنھوں نے ایک معروف مقامی مبلغ کو قتل کیا تھا۔

لیبیا دو حکومتوں میں بٹا ہوا ہے، جب کہ مسلح افواج ایک دوسرے سے صف آرا ہیں۔

بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا دارلحکومت ملک کے مشرقی شہر تبروک میں ہے، جب کہ دارالحکومت، طرابلس اسلامی حمایت والی حکومت کے زیر قبضہ ہے۔

اسلام نواز افراد نے گذشتہ برس طرابلس پر قبضہ جما لیا تھا، جس میں اُنھوں نے اپنی بالادستی اور پارلیمان کا اعلان کیا، اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو مشرق کی جانب دھکیلنے پر مجبور کیا۔

دولت اسلامیہ کے ٹولے نے ایک علاقے پر تسلط جما لیا ہے، جس کے نتیجے میں لیبیا میں کشیدگی کا ماحول مزید بگڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG