رسائی کے لنکس

لیبیا میں سوئیڈن کے قونصل خانے کے باہر بم دھماکا

سویڈن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دھماکے سے قونصل خانے کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اس کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹے لیکن عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں سویڈن کے قونصل خانے کے باہر جمعہ کو کار بم دھماکا ہوا، جس سے عمارت کے سامنے والے حصے اور قریبی گھروں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

لیبیا میں ایک روز قبل مسلح گروہ نے ملک کے وزیر اعظم علی زیدان کو اغواء کرنے کے کچھ گھنٹوں بعد رہا کر دیا تھا۔

سویڈن کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دھماکے سے قونصل خانے کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچنے کے علاوہ اس کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹے لیکن عملے کا کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

اس بم دھماکے کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تشدد کا یہ واقعہ طرابلس میں امریکہ کی اسپیشل فورسز کی ایک کارروائی میں القاعدہ کے مشتبہ رہنما کی گرفتاری کے کچھ دن بعد ہوا۔
XS
SM
MD
LG