رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق حسن الدروئی پر سرت شہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

لیبیا کے نائب وزیر صنعت کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ ان کے آبائی علاقے سرت میں پیش آیا۔

مقامی روزنامہ لیبیا ہیرالڈ کا کہنا ہے کہ حسن الدروئی پر ہفتے کی شام نماز کے بعد سرت کے ایک بازار میں حملہ کیا گیا۔

اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سرت دارلحکومت طرابلس سے 400 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک میں تشدد کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جن میں متعدد اعلیٰ فوجی اور سیاسی عہدیدار پر حملے بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG