رسائی کے لنکس

لیبیا کا امدادی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 11 ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

حکام کے مطابق اس طیارے میں تین ڈاکٹر، دو مریض اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

لیبیا کا ایک فوجی امدادی طیارہ تیونس میں گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ طیارہ جمعہ کو علی الصبح گر کر تباہ ہوا اور ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حادثہ طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

حکام کے مطابق اس طیارے میں تین ڈاکٹر، دو مریض اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکا۔

تاحال اس جہاز پر لے جانے والے مریضوں کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG