رسائی کے لنکس

لائف ان امریکہ: مشہور شہری مقامات


لائف ان امریکہ: مشہور شہری مقامات
لائف ان امریکہ: مشہور شہری مقامات

امریکہ دنیا بھر میں اپنی عمارتوں کی بلندی اور خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔ جیسے دنیا بھر میں شہروں کی پہچان ان کے بعض فنِ تعمیر کے نمونوں سے ہوتی ہے۔ مشہور بازاروں، باغات اور تاریخی مقامات سے ہوتی ہے۔ إِسی طرح، امریکہ میں بھی بعض مقامات اُس کے شہروں کی پہچان بن گئے ہیں۔

آپ اپنے ہاں پاکستان میں لاہور کو بادشاہی مسجد یا مینارِ پاکستان، فیصل آباد کا گھنٹہ گھر، ملتان کی اولیا کرام کے مزارات یا آگاہی مارکیٹ ، کراچی کو قائدِ اعظم کے مقبرے اور کلفٹن ، اور اسلام آباد کو فیصل مسجد اور اسِی طرح دوسرے تمام شہروں کو بھی ایسے ہی مقامات سے پہچانتے اور یاد رکھتے ہیں۔

اِسی طرح امریکہ میں لوگ شہروں کو خاص پہچان سے یاد رکھتے ہیں۔ مثلاً ہر امریکی کوسین فرانسسکو کے ’گولڈن گیٹ برج ‘کے بارے میں معلوم ہے اور نیویارک شہر کی ’امپائر اسٹیٹ بلڈنگ‘ ، سینٹ لوئیس کی ’گیٹ وے آرچ ‘اور اِسی طرح واشنگٹن ڈی سی میں دور سے نظر آنے والا’ واشنگٹن میموریل‘۔ اگرچہ باقی شہروں میں بھی ان کی اپنی یادگاریں اور ممتاز نشانیاں ہیں مگر اتنی زیادہ مشہور نہیں۔

اگر آپ ریاست ٹیکساس کے شہر ’فورٹ اسٹاکٹن‘ جائیں تو آپ دنیا کے سب سے بڑے’ روڈ رنر‘ کو کبھی بھلا نہ پائیں گے۔

’روڈرنر‘ ایک پرندہ ہے جو کوئل کی شکل کا ہوتا ہے، مگر اُسے اڑنے کا بالکل شوق نہیں بلکہ ریگستان میں ادھر ادھر زمین پر ہی گھومنے کو ترجیح دیتا ہے۔ مگر یہ ’روڈ رنر‘ جِس کی ہم بات کررہے ہیں، یہ تو ادھر ادھر گھوم پھر بھی نہیں سکتا، کیونکہ یہ کونکریٹ سے بنا ہے اور اس کی لمبائی سات میٹر ہے۔ نام ہے اس کا ’پائسانو پیتے ‘۔ فورٹ اسٹاکٹن جائیے تو دکانوں پر آپ کو چھوٹے چھوٹے پائسانو پیتے بھی مل جائیں گے۔

اب آئیے نارتھ کیرولینا ۔ یہاں کے شہر ’ہائی پوائنٹ‘ میں درجنوں ایسے لوگ آپ کو ملیں گے جو فرنیچر بناتے ہیں ،اور یہاں آپ کو ایک بہت بڑی عمارت بھی نظر آئے گی جسے اِس طرح پینٹ کیا گیا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی ’چیسٹ ڈرائر‘ یعنی درازوں والی الماری کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

ریاست نیویارک کے شہر ’بن گھمٹن‘ میں فٹ پاتھ پر ہر جگہ آپ کو خوبصورت گھوڑے نما جھولے کھلے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ یادگار ہیں اُن ’میری گو راؤنڈ‘ یا گول گھومنے والے جھولوں کی، جو کبھی یہاں بنائے جاتے تھے۔

ریاست اوہائیو کے شہر ’اسٹیو بِن وِل‘، جوجائے پیدائش ہے ڈین مارٹن کی۔مشہور گلوکار اور فلم اسٹار، جو کامیڈی میں ممتاز فنکار جیری لوئیس کے ساتھی فنکار تھے۔ چنانہ، اسٹو بِن وِل میں آپ کو آنجہانی ڈین مارٹن کی تصاویر جا بجا دیواروں پر کُندہ نظر آئیں گی۔

اِسی طرح، میساچوسیٹس کے شہر ’کیپ کاڈ‘ میں آپ جہاں دیکھیئے کوڈ فش کندہ نظر آتی ہیں اور کیلی فورنیا میں تو گٹر کے ڈھکن اتنے خوبصورت بنائے جاتے ہیں کہ لوگ اِنھیں دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کبھی آپ نے سوچا تھا کہ ایک بڑا سا پرندہ یا گٹر کے ڈھکن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتے ہیں—نہیں تو اب سوچئیے گا۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG