رسائی کے لنکس

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


 لیونل میسی

لیونل میسی

لیونل میسی نے تین مرتبہ کوپا امریکہ کے فائنل میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی لیکن اُن کی ٹیم کامیاب نا ہو سکی۔

ارجنٹائن کے معروف فٹبال کھلاڑی لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اُنھوں نے یہ فیصلہ کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست کے بعد کیا۔

چلی اور ارجنٹائن کے درمیان میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ ککس کے ذریعے ہوا۔ میسی اپنی پینلٹی کک پر گول نا کر سکے، جس کے بعد اُن کی ٹیم یہ فائنل میچ ہار گئی۔

چلی نے یہ فائنل چار کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

لیونل میسی پانچ مرتبہ ’ورلڈ پلیئر آف دی ائیر‘ رہ چکے ہیں۔

میسی نے میچ کے اختتام پر کہا کہ ارجنٹینا کو چیمپئین بنانے کے لیے میں جو کچھ کر سکتا تھا وہ کیا ’’لیکن ایسا نہیں ہوا، میں ایسا نا کر سکا۔‘‘

لیونل میسی نے تین مرتبہ کوپا امریکہ کے فائنل میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی لیکن اُن کی ٹیم کامیاب نا ہو سکی۔

XS
SM
MD
LG