رسائی کے لنکس

اب آپ بھی شاہ رخ خان سے چیٹنگ کرسکتے ہیں


چیٹنگ کے دوران شاہ رخ اور روہت فلم سے جڑے ہر سوال کا جواب دیں گے۔ اس سے پہلے، شاہ رخ خان اپنی پچھلی فلم ’جب تک ہے جاں‘ کی ریلیز کے وقت لائیو ویڈیو چیٹنگ کر چکے ہیں

اگر آپ بالی وڈ شہنشاہ شاہ رخ خان کے پرستار ہیں اور ان سے لائیو چیٹنگ کی خواہش رکھتے ہیں، تو تیار ہو جایئے ’شاہ رخ جی‘ فیس بک پر آپ سے تبادلہٴخیال کے لئے تیار ہیں۔

جی ہاں! ریلیز کے چند دنوں کے اندر اندر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی فلم ’چنائی ایکسپریس ‘ کے ہیرو شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر روہت شیٹھی کل یعنی بدھ 14 اگست کو رات نو بجے اپنے آفیشل فیس بک پیج (www.facebook.com/IamSRK) پر لائیو چیٹنگ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق چیٹنگ کے دوران شاہ رخ اور روہت فلم سے جڑے ہر سوال کا جواب دیں گے۔

شاہ رخ خان اس سے قبل اپنی پچھلی فلم ’جب تک ہے جاں‘ کی ریلیز کے وقت لائیو ویڈیو چیٹنگ کر چکے ہیں۔

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی سے اپنے فینز سے چیٹنگ کرنے کے لئے بے تاب ہیں ۔ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں اپنے لاکھوں پرستاروں سے تبادلہٴخیال کا موقع ملے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ’چنائی ایکسرپس‘ کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات بھی اپنے فینز سے شیئر کریں گے۔

اس لئے تیار ہو جایئے، شاہ رخ اور روہت سے براہ راست بات چیت کے لئے۔
XS
SM
MD
LG