رسائی کے لنکس

عمران فاروق کے قتل کے شبے میں ایک شخص گرفتار


ایک فائل فوٹو میں عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور لندن پولیس کے نیل باسو عمران فاروق کے قتل کے بارے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔
ایک فائل فوٹو میں عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران اور لندن پولیس کے نیل باسو عمران فاروق کے قتل کے بارے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔

برطانوی پولیس نے لندن میں خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے پاکستانی سیاستدان ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ 34 سالہ مبینہ ملزم کو جمعرات کے روز شمالی لندن کے علاقے کیمڈن میں اسکی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ایک پاکستانی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی ہے۔

ڈاکٹر عمران فاروق کو کراچی میں دفن کیا گیا
ڈاکٹر عمران فاروق کو کراچی میں دفن کیا گیا

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست شخص پر چوری میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ہے اور اس سے دونوں جرائم کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

پاکستان کے حکمران اتحاد میں شامل جماعت متحدہ قومی مومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر کو ان کے گھر کے نزدیک خنجروں کے پہ در پہ وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا تھا کہ قتل کی واردات میں دو ایشیائی باشندے شریک تھے۔ بعد ازاں پولیس کی جانب سے ملزمان کے خاکے بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تفتیش میں مدد اور معلومات فراہم کرنے کیلیے عوام سے اپیل بھی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG