رسائی کے لنکس

لانگ مارچ کے شرکا کو سردی سے بچایا جائے: وزیراعظم

Kashmiri government employees demonstrate as riot police spray purple-dyed water during a protest march in Srinagar. Indian police detained dozens of government employees as they tried to stage a protest march demanding the regularisation of contractual jobs and an increase in salary.

’حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو سردی سے بچانے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےاسلام آباد میں جاری تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کےلانگ مارچ میں شریک خواتین اور بچوں سمیت تمام شرکا کو سخت سردی سے بچانے کیلئے سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو سردی سے بچانے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی‘۔

طاہر القادری کا لانگ مارچ اسلام آباد شہر پہنچنے پر وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کمشنر اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے عہدیداروں سے رابطہ کریں اور شرکا کو جلد سے جلد سردی سے بچنے کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر قادری کے لانگ مارچ میں شریک ہزاروں افراد پریشانی سے دوچار ہیں، جو سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
XS
SM
MD
LG