رسائی کے لنکس

امریکہ: لاس اینجلس ائیرپورٹ، فائرنگ سے متاثرہ ٹرمینل کھول دیا گیا


جمعے کی صبح ایک شخص نے لاس اینجلس ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر اچانک فائرنگ شروع کر دی تھی۔ حکام کے مطابق مسلح شخص کی شناخت پال انتھونی سیانسیا کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 برس بتائی جاتی ہے۔

لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا وہ ٹرمینل جہاں پر ایک مسلح شخص نے جمعے کی صبح فائرنگ کی تھی، ایک روز بعد مسافروں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مسلح شخص کی فائرنگ سے ائیرپورٹ کا ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا تھا جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

ائیرپورٹ پر فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق مسلح شخص کی شناخت پال انتھونی سیانسیا کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 23 برس بتائی جاتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مسلح شخص پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے 39 سالہ سیکورٹی اہلکار کا نام گیرارڈو ہرنینڈیز بتایا جا رہا ہے۔

ایف بی آئی نے ابھی تک حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی کل تعداد ظاہر نہیں کی ہے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانچ زخمیوں کو ائیرپورٹ فائرنگ کے بعد ہسپتال پہنچایا گیا۔
XS
SM
MD
LG