رسائی کے لنکس

سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لاس اینجلس کے اسکول بند


فائل
فائل

پولیس حکام نے ان خطرات کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی خطرے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں تمام اسکولوں کو سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے ان خطرات کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی خطرے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔

لاس اینجلس یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنڈنٹ رومن کارٹیز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں اس تناظر میں ان کے لیے یہ اقدام اٹھانا ضروری تھا۔

رومن کارٹیز نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ایف بی آئی کو اطلاع دیدی گئی ہے اور ممکنہ خطرات کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جو بچے اسکول پہنچ چکے تھے انھیں واپس ان کے گھروں کو بھیجا جارہا ہے۔

اسکول بورڈ کے صدر اسٹیو ذمیر نے کہا ہے کہ انھیں پورے لاس اینجلس کے تعاون کی ضرورت ہے۔ اپنے پیغام میں اسکول بورڈ کے صدر نے کہا ہے کہ اسکولوں کو محفوظ بنانے کے لیے شہریوں کو اسکولوں کی انتظامیہ اور ملازمین کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

لاس اینجلس یونیفائیڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے 900 اسکولوں چھ لاکھ 40 ہزار طلبہ کنڈرگارڈن سے لے کر 12 ویں گریڈ تک زیر تعلیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG