رسائی کے لنکس

لکسمبرگ میں انتخابات، ووٹنگ جاری

یہ انتخابات آئندہ سال جون میں ہونا تھے لیکن ملک کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے مبینہ طور پر بدانتظامی کے ایک واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

لکسمبرگ میں اتوار کو عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں اور توقع ہے کہ ملک کے موجودہ وزیراعظم جین کلاڈ جنکرکی جماعت ایک بار پھر اس میں کامیاب ہوگی۔

لکسمبرگ کا شمار دنیا کے چھوٹے لیکن امیر ترین ملکوں میں ہوتا ہے۔

وزیراعظم جنکر کسی بھی یورپی ملک میں سب سے طویل عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر متمکن رہنے والی شخصیت ہیں۔ وہ 1995ء سے لکسمبرگ سے وزیراعظم چلے آرہے ہیں۔

یہ انتخابات آئندہ سال جون میں ہونا تھے لیکن ملک کی خفیہ ایجنسی کی طرف سے مبینہ طور پر بدانتظامی کے ایک واقعے کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔

حکمران جماعت کی ایک اتحادی پارٹی نے اپنی حمایت سے دستبردار ہوتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کریں۔

اتوار کو ہونے والے انتخابات میں متعدد جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG