رسائی کے لنکس

لیبیا: عبوری قومی کونسل نے ملیشیا تنظیموں پر پابندی لگادی


لیبیا: عبوری قومی کونسل نے ملیشیا تنظیموں پر پابندی لگادی
لیبیا: عبوری قومی کونسل نے ملیشیا تنظیموں پر پابندی لگادی

لیبیا کی عبوری قومی کونسل کے سربراہ نے کہاہے کہ حزب مخالف تنظیم نے تمام ملشیا گروپوں پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں اپنے کنٹرول میں لینے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام گروپ کے فوجی سربراہ کے قتل کےتناظر میں کیا گیا ہے۔

مصطفی عادل جلیل نے اس فیصلے کا اعلان ہفتے کے روز فوج کے سربراہ عدیل فتح یونس اور اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد کیا جنہیں جمعرات کو بن غازی جاتے ہوتے راستے میں گولیوں کا نشانہ بنایاگیاتھا۔

باغیوں کے ساتھ شامل ہونے سے قبل یونس کا شمار صدر معمرقذافی کے قریبی حلقوں میں کیا جاتاتھا، تاہم جلیل نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ یونس کوبغاوت کے شبے میں موت کے گھاٹ اتارا گیاتھا۔

عبوری قومی کونسل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے اور اس سلسلے میں کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

حزب اختلاف کے ایک اور رکن کا کہناہے کہ عبوری قومی کونسل نے سلیمان محمد العبیدی کو فوج کا عبوری سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق ہفتے کے روز لیبیا کی حکومت نے کہا کہ سرکاری ٹیلی ویژن اسٹیشن پر نیٹو کے فضائی حملے میں تین صحافی ہلاک ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG