رسائی کے لنکس

لیبیا کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کے ریڈوارنٹ جاری


مورنطانیہ کے حکام کا کہناہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز سنوسی کو ایک پرواز کے ذریعے کاسا بلانکا سے ایک جعلی پاسپورٹ پر آنے کے بعد حراست میں لے لیاتھا۔

انٹرپول نے لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کی انٹیلی جنس کے سربراہ کی گرفتاری انہیں مورنطانیہ سے جلاوطن کرنے کے لیے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

پولیس کی بین الاقوامی تنظیم نے اتوار کو کہاکہ اس نے لیبیا کی درخواست پر عبداللہ السنوسی کے ریڈ وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

انٹرپول کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ، ذاتی مقاصد کے لیے سرکاری رقوم کی خردبرد اوراختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں مطلوب ہیں۔

فرانس اور عالمی فوجداری عدالت دونوں سنوسی پر انسانیت کے خلاف الزامات پر مقدمہ چلاناچاہتے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پچھلے سال صدر قذافی کی حکومت کے خلاف عوامی تحریک کے دوران لیبیا سے فرار ہوگئے تھے۔

مورنطانیہ کے حکام کا کہناہے کہ انہوں نے ہفتے کے روز سنوسی کو ایک پرواز کے ذریعے کاسا بلانکا سے ایک جعلی پاسپورٹ پر آنے کے بعد حراست میں لے لیاتھا۔

آئی سی سی نے لیبیا میں عوامی تحریک کچلنے کے مبینہ الزامات پر گذشتہ سال جون میں سنوسی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

ایک فرانسیسی عدالت اس سے قبل سنوسی کو ان کی غیر موجودگی میں 1989ء میں نائیجر پر ایک مسافر طیارے میں بم دھماکے کے الزام میں سزا سناچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG