رسائی کے لنکس

بحرِ ہند کے لیےمہاتما گاندھی کی راکھ کا نذرانہ


بحرِ ہند کے لیےمہاتما گاندھی کی راکھ کا نذرانہ
بحرِ ہند کے لیےمہاتما گاندھی کی راکھ کا نذرانہ

بھارت کی آزادی کے ہیروموہن داس کرم چند گاندھی کے قتل کی 62 ویں برسی کے موقعے پر ہفتے کے روز بھارتی لیڈر کی کچھ راکھ، جنہیں لوگ احترام کے ساتھ مہاتما گاندھی کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے ساحل کے قریب سمندرکی نذر کردی گئى۔

مہاتما گاندھی کی پوتی اِیلا گاندھی نے کہا ہے کہ سمندر پر راکھ نچھاور کرنے کی رسم کے لیے تقریباً 200 لوگ جمع ہوگئے تھے اور اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ ایک خوب صورت تقریب تھی۔

راکھ کو بحر ہند کی موجوں کے حوالے کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یہ وہ بڑا سمندر ہے جو جنوبی افریقہ کو بھارت سے ملاتا ہے، اور جنوبی افریقہ وہ ملک ہے جہاں گاندھی نے اپنی عمر کے کئى برس گزارے تھے۔

موقعے پر موجود لوگوں نے اسی سمندر پر پھول بھی نچھاور کیے۔

یہ راکھ، ہندوؤں کی رسم کے مطاق بھارتی لیڈر کی ارتھی کے نذرِ آتش کیے جانے کے بعد باقی رہ جانے والی راکھ کا ایک بہت معمولی حصّہ تھی۔

گندھی کی راکھ کو کئى راکھ دانوں میں ڈال کر فوراً بھارت کے طول و عرض میں مختلف مقامات پر کریا کرم کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔ بیشتر راکھ کو ملک کے مختلف دریاؤں میں بہا دیا گیا تھا، لیکن بعض عقیدت مندوں نے موصول ہونے والی راکھ کو سنبھال کر رکھ لیا تھا۔

ہفتے کے روز جس راکھ کو بحرِ ہند کی نذر کیا گیا، وہ بھارتی لیڈر کے خاندان کے ایک ایسے دوست نے سنبھال کر رکھ لی تھی جو اُن کی آخری رسوم میں بہت مصروف رہا تھا۔

مہاتما گاندھی کو 1948 ء میں نئى دہلی میں ایک انتہا پسند ہندو نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG