رسائی کے لنکس

ملائیشیا: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہو گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راناؤ ضلع کے پولیس سربراہ محمد فرحان لی عبداللہ نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کو یہاں ملبے سے دو لاشوں کو نکالا گیا جن میں ایک 30 سالہ مقامی گائیڈ اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک 12 سالہ بچی شامل تھیں۔

ملائیشیا کے جزیرے بورنیو میں آنے والے 5.9 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ امدادی کارکن ریاست سباہ میں ماؤنٹ کینابالو پر لاپتا ہونے والے آٹھ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

جمعہ کو آنے والے اس زلزلے سے مٹی کے تودے کے علاوہ پتھر اور چٹانوں کے ٹکڑے بھی گرے جس کی وجہ سے یہاں کوہ پیمائی کی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں۔

راناؤ ضلع کے پولیس سربراہ محمد فرحان لی عبداللہ نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کو یہاں ملبے سے دو لاشوں کو نکالا گیا جن میں ایک 30 سالہ مقامی گائیڈ اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والی ایک 12 سالہ بچی شامل تھیں۔

یہ لوگ 38 افراد کے اس گروپ کا حصہ تھے جس میں سنگاپور کے ایک پرائمری اسکول کے بچے اور اساتذہ شامل تھے۔ ہفتہ کو ہی نو دیگر لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کم ازکم 20 افراد زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جمعہ جس وقت یہ زلزلہ آیا اس وقت ماؤنٹ کینابالو پر تقریباً 200 کوہ پیما موجود تھے۔ زلزلے سے ریاست سباہ میں متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG