رسائی کے لنکس

دریافت ہونے والی قبریں اجتماعی نہیں تھیں: ملائیشیا


پہلے تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تارکین وطن کی اجتماعی قبریں دریافت ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ملائیشیا کے نائب وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب سے ملنے والی قبروں میں ممکنہ طور پر 139 افراد کو ہی دفنایا گیا تھا۔

وان جنیدی توانکو جعفر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ یہاں ایک قبر میں ایک ہی مردے کو دفنایا گیا تھا جب کہ پہلے یہ شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ اجتماعی قبریں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام لاشوں کو اسلامی روایت کے مطابق کفن پہنا کر دفن کیا گیا۔

ملائیشیا کی نیشنل پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے ہفتہ کو اعلان کیا تھا کہ انھیں انسانی اسمگلروں کے 28 مشتبہ کیموں کے قریب سے اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ ان کے بقول ہر کیمپ میں تقریباً 20 سے 300 تک لوگوں کو رکھا جاتا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں تھائی لینڈ میں بھی ملائیشیا کی سرحد کے قریب بھی ایسی ہی قبریں ملنے کی انکشاف ہوا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں میانمار اور بنگلہ دیش سے ہزاروں تارکین وطن غیر قانونی طریقوں سے ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کا رخ کرتے رہے ہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد سمندر میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔

XS
SM
MD
LG