رسائی کے لنکس

ملائیشین طیارے کو لاپتا ہوئے چھ ماہ ہو گئے


لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش کے کام میں 20 ممالک نے حصہ لیا لیکن فضا، سمندر اور زیر آب جہاز کے ملبے کی تلاش کی کوششوں کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

ملائیشین ائرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کو لاپتا ہوئے آٹھ ستمبر کو چھ ماہ ہو گئے ہیں۔

اُس طیارے پر عملے کے اراکین سمیت 239 سوار تھے اور وہ 8 مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا جس پر سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق چین سے تھا لیکن اُس پر ملائیشیا اور آسٹریلیا سمیت کئی اور ملکوں کے افراد سوار تھے۔

لاپتا ہونے والے طیارے کی تلاش کے کام میں 20 ممالک نے حصہ لیا لیکن فضا، سمندر اور زیر آب جہاز کے ملبے کی تلاش کی کوششوں کے باوجود طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

جس علاقے میں جہاز کا ملبہ تلاش کیا گیا وہ 60 ہزار کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا تھا اور وہاں سمندر کی گہرائی پانچ کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

طیارے کا کوئی سراغ نہ ملنے کے باعث تقریباً تین ماہ قبل تلاش کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ طیارے کی گمشدگی کو ہوا بازی کی صنعت کا سب سے بڑا معمہ قرار دیا جاتا ہے۔

رواں ماہ اس طیارے کی تلاش کا ایک نیا مشن شروع کیا جائے گا جو ایک سال تک جاری رہے گا۔

XS
SM
MD
LG