رسائی کے لنکس

ملائیشیا: انتخابات کے لیے ووٹنگ مکمل


رائے دہندگان 222 پارلیمانی نشستوں کے علاوہ ریاستوں میں 12 قانون سازوں کا انتخاب بھی کریں گے

ملائیشیا میں اتوار کو انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے گئے اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان میں 56 سال بعد حکمران اتحاد کو شکست کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

وزیراعظم نجیب رزاق کی قیادت میں حکمران اتحاد یونائیٹڈ ملائیز نیشنل آرگنائزیشن کو 1957 ء میں ملک کی آزادی کے بعد سے کسی انتخابات میں شکست نہیں ہوئی۔

تاہم حزب مخالف کے رہنما انور ابراہیم کے سہ جماعتی اتحاد کو امید ہے کہ حکمران اتحاد کے خلاف بڑی پیمانے پر پائی جانے والی شکایات انھیں اقتدار دلانے کا باعث بنیں گی۔

حالیہ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سخت مقابلہ متوقع ہے۔

رائے دہندگان 222 پارلیمانی نشستوں کے علاوہ ریاستوں میں 12 قانون سازوں کا انتخاب بھی کریں گے۔
XS
SM
MD
LG